لوزان (جنگ نیوز) عالمی ہاکی کے سالانہ ایوارڈز کی ہر کیٹگری میں بھارت کی جیت نے دنیا بھر کے ہاکی پرستاروں اور مبصرین کو حیران کردیا تھا، اس پر عالمی اور اولمپکس چیمپئن بیلجئم کی شدید تنقید کےبعد ایف آئی ایچ وضاحت دینے پر مجبور ہوگئی ہے۔ فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹو تھیئری وائلز کا کہنا ہے تمام فاتحین کا انتخاب درست ہوا ہے، اگر سلیکشن کے عمل میں پرستاروں کے ووٹ نہ ہوتے تب بھی بھارت ہی جیتتا۔ خیال رہے کہ ایف آئی ایچ ایوارڈزکا فیصلہ تمام ممالک کے کپتان، کوچز، میڈیا نمائندوں پرستاروں کے ووٹس پر ہوتا ہے۔ تاہم ایف آئی ایچ نے کہا ہے کہ اس طریقہ کار پر مزید کام کرنے کیلئے ٹاسک فورس بنائی جارہی ہے۔