• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بختاور بھٹو اور نومولود تاحال اسپتال میں

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے بچوں کے انتہائی نگہداشت یونٹ کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

بختاور بھٹو زرداری کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جاری تصویر سے واضح ہوتا ہے کہ بیٹے کی ولادت کو دو دن گزر جانے کے بعد وہ تاحال اسپتال میں موجود ہیں۔

بختاور بھٹو نے اپنی پوسٹ میں جن ایموجیز کا اضافہ کیا، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ تشویش کی  کوئی بات نہیں ہے، ماں اور بچہ خیریت سے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور محترمہ بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ آصف علی زرداری نانا، بلاول بھٹو ماموں اور آصفہ بھٹو خالہ بن گئیں۔


بختاور بھٹو زرداری نے ٹوئٹ کرکے بیٹے کی ولادت کی تصدیق کی اور بتایا کہ انکے ہاں 10 اکتوبر کو بیٹے کی ولادت ہوئی ہے جس پر وہ بہت خوش ہیں۔

انکے بھائی بلاول اور ہمشیرہ آصفہ نے خوشی کے اس موقع پر انہیں ڈھیروں دعائیں اور پیار بھرے پیغامات بھیجے ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بختاور کے ٹوئٹ پر کہا کہ ماموں بن گیا ہوں اسکے علاوہ آصفہ بھٹو زرداری نے بھی کہاکہ خالہ بن گئی اور اس پر اللہ کے شکر گزار ہیں۔

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری 29 جنوری کو بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستانی نژاد دبئی کے صنعت کار محمود چوہدری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔

بختاور بھٹو زرداری کی محمود چوہدری سے منگنی نومبر 2020 میں ہوئی تھی۔

تازہ ترین