• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ایل سی کا پہلا ٹرک ترکی پہنچ گیا، عبدالرزاق داؤد

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہےکہ ٹی آئی آر معاہدے کے تحت پاکستان سے اشیاء لے جانے والا پہلا این ایل سی کا ٹرک ایران کےراستے ترکی پہنچ گیا۔

عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ این ایل سی ٹرک 7 اکتوبر کو 5300 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے استنبول پہنچا۔

مشیر تجارت نے کہا کہ یہ وزارت تجارت کی علاقائی رابطہ پالیسی کے تحت رابطے کے نئے دور کا آغاز ہے، اس سہولت کےاستعمال سے لاگت اور وقت کی بھی بچت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ این ایل سی ٹرک 28 ستمبر کو کراچی سے روانہ ہوا تھا۔

تازہ ترین