مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ رواں سال عالمگیر وبا کورونا کے باعث برآمدات کے حوالے سے 3 تخمینے تیار کیے ہیں۔
یعقوب شیخ کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت کا اجلاس ہوا، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کمیٹی کو برآمدات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جنوری 2020 میں برآمدات 12 فیصد کے حساب سے بڑھ رہی رہی تھیں۔
مشیر تجارت نے کہا کہ مارچ میں برآمدات 6 سے 7 فیصد، اپریل میں 57 فیصد کم ہوگئیں، مئی میں برآمدات 37 فیصد اور جون میں 6 فیصد کم ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ اگست میں برآمدات 19 فیصد کم ہوئیں، ستمبر میں برآمدات بہتری کی جانب گامزن ہوں گی۔
مشیر تجارت نے کہا کہ ٹیکسٹائل لیدر اور دیگر شعبوں میں کپیسٹی کی کمی ہوگئی ہے، کئی سال سے بند ٹیکسٹائل یونٹس کی بحالی کے طریقہ کار بنا رہے ہیں۔
عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ اس سلسلے میں جمعے کو گورنر اسٹیٹ بینک سے ملاقات کروں گا، جو اشیاء پاکستان میں نہیں بنتیں ان پر زیادہ ڈیوٹیز لگائی جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے : حکومت نے الیکٹرک پنکھوں پر ڈیوٹی ڈرا بیک کا ریٹ بڑھادیا: عبدالرزاق داؤد
انہوں نے بتایا کہ ای سی سی سے ڈیوٹیز میں کمی کی منظوری لیں گے، ٹیکسٹائل سیکٹر کو ایک سال کیلئے بجلی وگیس کے ریٹس نہ بڑھانے کا یقین دلایا ہے۔