• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں انٹرنیٹ اسپیڈ میں کمی، پی ٹی اے کا اہم بیان سامنے آگیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں انٹرنیٹ اسپیڈ کی رفتار میں کمی کے حوالے سے اہم بیان جاری کیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق سب مرین کیبل میں خرابی کو دور کر دیا گیا ہے، سروس مکمل بحال کرنے کے لیے مزید کام کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سب مرین کیبل میں فجیرہ کے مقام  پر40ٹیرا بائیٹ کی کیبل خراب ہوگئی تھی۔

40ٹیرابائیٹ کی کیبل خراب ہونے پر پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار سست رہی۔

تازہ ترین