• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 ورلڈ کپ: قومی اسکواڈ کی کوویڈ 19پروٹوکولز پر بریفنگ

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کو کوویڈ 19 پروٹوکولز پر بریفنگ مقامی ہوٹل میں دی گئی ۔

چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب سومرو نے کھلاڑیوں کو میڈیکل پروٹوکولز پر بریفنگ دی۔

میگا ایونٹ کے لئے آئی سی سی نے خصوصی کوویڈ 19 پروٹوکولز ترتیب دیئے ہیں، انہی پروٹوکول کی روشنی میں لیکچر دیا گیا ۔

پی سی بی کے مطابق اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کی تیسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ 13 اکتوبر کو ہوگی، اس سے قبل لیے گئے دونوں کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے رزلٹ منفی آئے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹرز کا ٹریننگ کیمپ لاہور میں جاری ہے جہاں پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

تازہ ترین