• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر نے کہا ہے بیٹی کو پھولوں سے دور رکھیں، فلک شبیر

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دل عزیز جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں جب سے بیٹی کی آمد ہوئی ہے اس کے بعد سے ہی مداحوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جارہا تھا کہ اب فلک اہلیہ کو پھول نہیں دے رہے۔

اس کی وجہ بتاتے ہوئے حال ہی میں فلک نے سارہ کو پھول دیتے ایک ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ  ڈاکٹر نے کہا ہے بیٹی کو پھولوں سے دور رکھیں لیکن سارہ کیلئے تو پھول آئیں گے۔

واضح رہے کہ شادی کے بعد سے فلک شبیر ہر آنے والے دن سارہ خان کو لازمی ایک پھول دیتے ہیں، فلک شبیر کی اس عادت کو سارہ خان سمیت دونوں فنکاروں کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ 4 روز قبل سارہ خان کے شوہر گلوکار فلک شبیر نے انسٹا پوسٹ کے ذریعے بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کو سنائی تھی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں  لکھا تھا کہ ربیع الاول کے بابرکت مہینے کے پہلے دن اللّٰہ نے انہیں اپنی رحمت سے نوازا ہے، جوڑے نے اپنی بیٹی کا نام ’عالیانہ فلک’ رکھا ہے۔

تازہ ترین