• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 ورلڈ کپ کے اضافی ٹکٹس فروخت کے لیے پیش

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے مزید ٹکٹس فروخت کے لیے پیش کردیے ہیں۔

17 اکتوبر سے شروع ہونے والے کرکٹ کے سب سے بڑے میلے ٹی 20 ورلڈ کپ کے تمام میچز اب مزید شائقین اسٹیڈیم میں آکر دیکھ سکیں گے۔

ابتدا میں آئی سی سی نے صرف 70 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا جس کی وجہ سے کم ٹکٹیں فروخت کی گئی تھیں۔

 ٹی 20 ورلڈ کپ میچز کے دوران میچ وینیوز پر کوویڈ پروٹوکولز پر عمل درآمد کو سختی سے یقینی بنایا جائے گا۔

آن لائن ٹکٹ کی وصولی کیلئے www.t20worldcup.com/tickets  وزٹ کریں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میلہ سجنے میں پانچ دن باقی رہ گئے ہیں،17 اکتوبر سے ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ شروع ہوگا۔

تازہ ترین