پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی کے ایک کاروباری شخص نے پاکستان ٹیم کے ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف میچ جیتنے کی صورت میں بلینک چیک کی پیشکش کی ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچز میں کورونا ایس او پیز کی وجہ سے 70 فیصد شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہوگی۔
ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گا جس کے لیے قومی ٹیم میں تبدیلیاں کردی گئی ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ میں تبدیلیاں کرتے ہوئے سابق کپتان سر فراز احمد اور حیدر علی کو ٹیم کا حصہ بنا لیا ہے۔
اعظم خان اور محمد حسنین ڈراپ کردئیے گئے ہیں،ان کے علاوہ ٹریول ریزرو میں موجود فخر زمان کو خوشدل شاہ سے تبدیل کرکے پندرہ رکنی اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا۔