سانحہ مہران ٹاؤن کیس میں سیشن عدالت شرقی نے ڈپٹی کمشنر کورنگی سلیم اللٌٰہ اوڈھو کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
اسسٹنٹ کمشنر کورنگی ساجدہ ایاز اور سول ڈیفنس کے افسر صفدر بگھیو کی بھی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔
عدالت نے ملزمان کو 5،5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، تمام ملزمان کو ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا، کیس میں اب تک 9 مفرور ملزمان ضمانت حاصل کرچکے ہیں۔