• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی وزیرِ اعظم کی روسی صدر سے ملاقات 22 اکتوبر کو ہوگی

اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم 22 اکتوبر کو روسی صدر سے روسی شہر سوچی میں ملاقات کریں گے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نفتالی بینیٹ اور روسی صدر ولادیمر پیوٹن کے درمیان ملاقات میں ایرانی جوہری معاہدے اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلۂ خیال ہوگا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم کا دورۂ روس روسی صدر کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین