• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان :9 افراد کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی


 رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد کے علاقے ماہی چوک میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق 9 افراد کی ہلاکت کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےآگئی ہے، ویڈیو میں ڈاکوؤں کوفائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 3 ڈاکو پیٹرول پمپ پر آئے اور ان کی پمپ مالک اور اس کے ساتھیوں سےتلخ کلامی ہوئی ، تکرار کے بعد ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

واضح رہے کہ واقعہ  2 روز قبل کا ہے اور اس کا مقدمہ اندھڑ گینگ کے سرغنہ سمیت 15 ملزمان کے خلاف درج ہے،تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

تازہ ترین