• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آغا سراج درانی سمیت 9 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد


سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق نیب ریفرنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سمیت 9 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی، اہلیہ اور بیٹوں سمیت 9 کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر ملزمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ندیم اختر اور جسٹس اقبال کلہوڑو کی اسپیشل بینچ نے درخواست ضمانت پر گزشتہ ہفتے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا ہے۔

عدالت نے آغا سراج درانی سمیت 18 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا ہے، ریفرنس میں آغا سراج درانی کی اہلیہ، تین بیٹیاں اور ایک بیٹا بھی نامزد تھے۔

ملزمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس احتساب عدالت میں زیرسماعت ہے، نیب ریفرنس میں آغا سراج درانی کے بیٹے شہباز درانی کے علاوہ طفیل احمد، میٹھا خان، اسلم پرویز لانگاہ، ذوالفقار ڈاہر، گلزار احمد بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ملزمان کی درخواست ضمانت پر دوبارہ سماعت کی گئی تھی۔

تازہ ترین