• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان عبوری وزیر خارجہ کی دوحا میں امریکی سفارت کاروں سے ملاقات

افغان عبوری وزیر خارجہ  امیرخان متقی نے امریکی، یورپی، دیگر مغربی ممالک کے نمائندوں سے مشترکہ ملاقات کی۔

ترجمان افغان وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق امیر خان متقی نے امریکا، یورپ، دیگر مغربی ممالک کے نمائندوں سے مشترکہ ملاقات کی، دوحا میں امیر خان متقی نے افغان صورتحال، دیگر ممالک سے تعلقات، معاشی مشکلات پر بات کی، ملاقات میں اتفاق کیا گیا غیرمستحکم افغانستان کسی کے مفاد میں نہیں۔

ترجمان کے مطابق امیر خان متقی نے انسانی امداد، ترقیاتی منصوبوں کی بحالی، موجودہ پابندیوں پر بھی گفتگو کی، افغان حکومت کو کمزور کرنا کسی کے مفاد میں نہیں۔

افغان وزیر خارجہ امیرخان متقی نے کہا کہ افغان حکومت کو کمزور کرنے کے اثرات براہ راست عالمی سلامتی پر پڑیں گے، افغانستان میں دباؤ کے طریقے بےنتیجہ رہے ہیں، ہمیں تعمیری رابطے اور تعاون کا طریقہ اختیار کرنے دیا جائے، ہماری ترجیح سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی، نئے اقتصادی منصوبوں کی شروعات ہے۔

امیر خان متقی نے کہا کہ ممالک پابندیاں ختم کریں اور بینکوں کو معمول کے مطابق کام کرنے دیں۔

تازہ ترین