• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلے بھی مقدمات کا سامنا کیا، اب بھی کریں گے، بیٹا آغا سراج درانی

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے بیٹے آغا شہباز درانی  کا کہنا ہے کہ گھر میں صرف خواتین ہیں، صرف ایک لیڈی سرچر جائے اور چیک کرلے، یہ ممکن نہیں کہ یہ افراد جاکر ہمارے کمروں اور باتھ رومز کی تلاشی لیں۔

 کراچی میں اپنے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا شہباز درانی نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی مقدمات کا سامنا کیا، اب بھی ایسے ہتھکنڈوں کا سامنا کریں گے۔

آغا شہباز درانی نے کہا کہ پچھلی بار ملک میں نہیں تھا، اب بغیر سرچ وارنٹ کسی مرد کو گھر میں جانے نہیں دوں گا، کیا یہ قانون سے اوپر ہیں کہ بغیر سرچ وارنٹ گھر میں گھسیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات کب سے چل رہی ہیں، ہمارے خاندان نے عرصے سے سامنا کیا ہے، بابا کے خلاف جو گیم شروع ہوتی ہے ختم ہوجاتی ہے یہ بھی ختم ہوجائے گی۔

تازہ ترین