اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری کے لیے نیب ٹیموں نے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔
نیب کی ٹیم 7 گھنٹے سے آغا سراج درانی کی کراچی میں رہائش گاہ کے باہر موجود ہے، نیب ٹیم کو آغا سراج کے ملازمین کی طرف سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
آغا سراج درانی کی گرفتاری کے لیے نیب کی ایک ٹیم ان کی رہائش گاہ پہنچی۔
آغاسراج درانی کے گھر کے باہر تعینات گارڈز نے نیب کی ٹیم کو روک دیا، نجی سیکیورٹی عملے کا کہنا ہے کہ آغا سراج درانی اس وقت گھر میں موجود نہیں ہیں۔
نجی سیکیورٹی عملہ کا کہنا تھا کہ اس وقت گھر میں صرف خواتین موجود ہیں۔
ذرائع نیب کا کہنا ہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری کے لیے نیب کی دو خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
نیب ٹیم نے آغا سراج درانی کے گھر سمیت مختلف جگہوں پر چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں، جبکہ نیب کی دو خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آغا سراج درانی کی گرفتاری کے لیے ایئرپورٹ پر بھی ٹیم متحرک ہوگئی۔