• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد جنسی تشدد کیس، 2 بیانات قلمبند

اسلام آباد سیکٹر ای 11 میں لڑکے اور لڑکی پر جنسی تشدد کیس میں 2 بیانات قلمبند اور آج کی جرح مکمل کرلی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی کی عدالت میں لڑکے اور لڑکے پر جنسی تشدد کیس کی سماعت ہوئی۔

مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت 5 ملزمان کو اڈیالہ جیل سے سماعت کے لیے عدالت لایا گیا۔

دوران سماعت ایس پی آفس اور تھانے کے کمپیوٹر آپریٹر ز کے بیانات اور جرح قلم بند کی گئی۔

اس موقع پر گواہ اے ایس آئی سعید ولی خان اور محرر مال خانہ عنایت پر جرح مکمل کی گئی۔

ایڈیشنل جج نے کیس کے مزید گواہان کو 21 اکتوبر کو طلب کرلیا ہے۔

تازہ ترین