پشاور میں بصارت سے محروم افراد نے ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد احتجاجی دھرنا ختم کرکے خیبر روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا۔
نابینا افراد گزشتہ 3 دن سے اپنے مطالبات کے حق میں صوبائی اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنے پر بیٹھے تھے۔
مظاہرین نے خیبر روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کردیا تھا، جس سے ٹریفک کی روانگی شدید متاثرہوئی۔
ضلعی انتظامیہ نے تحریری شکل میں نابینا افراد کے ساتھ معاہدہ کیا۔
معاہدے کے تحت نابینا افراد کو ان کی تعلیمی قابلیت کے مطابق نوکریاں دی جائیں گی۔
نابینا افراد کا کہنا تھا کہ معاہدے کی پاسداری نہ کی گئی تو 30 اکتوبر کو دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے۔