• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ولیئم شیٹنر کے لیے خلا میں جانے والے سب سے زائد عمر شخص کا اعزاز


اسٹار ٹریک کے اداکار ولیئم شیٹنر نے خلا میں جانے والے سب سے زائد عمر کے شخص کا اعزاز حاصل کرلیا۔

ولیئم شیٹنر نے دیگر تین افراد کے ہمراہ خلا کا تاریخی سفر کیا۔

خلا کی عالمی تسلیم شدہ حد کا سفر مکمل کرکے ٹیم کی 10 منٹ میں زمین پر واپسی بھی ہوگئی۔

جیف بیزوز کے بلو اوریجن راکٹ کے ذریعے 90 سالہ ولیئم شیٹنر سمیت چار شہری ٹیکساس کے اسٹیشن سے روانہ ہوئے۔

چاروں خلابازوں نے تقریباً 3 سے 4 منٹ تک بے وزنی کا تجربہ کیا اور خلا کی عالمی تسلیم شدہ حد کے اوپر سفر کیا۔

تقریباً 10 منٹ میں ٹیم کا کیپسول پیراشوٹ کے ذریعے ٹیکساس کے صحرا میں واپس آیا۔

بلو اوریجن کی شہریوں کو خلا میں لے کر جانے والی یہ دوسری پرواز ہے۔

تازہ ترین