• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، سرمائے کے انخلا کا تسلسل جاری، 661 پوائنٹس کم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج،سرمائے کے انخلا کاتسلسل جاری رہنے کے باعث کےایس ای100انڈیکس میں 661 پوائنٹس کی کمی ہو گئی ، 80.29 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں 104ارب 5کروڑ 97لاکھ روپے کی کمی ، کاروباری حجم بھی 12.33 فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق ملکی معیشت بارے بے یقینی اور دیگر منفی خبروں کی وجہ سے سرمائے کےانخلاء کاسلسلہ رکنے میں نہیں آرہا ،اگرچہ مالیاتی اداروں کی جانب سے مارکیٹ کو سہارا دینے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن بڑھتے دباو کے سامنے یہ کوششیں بے سود نظر آتی ہیں ،بدھ کو بھی مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروں کی خریداری سے کچھ دیر کے لئے مارکیٹ مثبت زون میں آئی لیکن پھر فروخت کا دباو برھنے سے مندی کے گہرے بادل چھا گئے اور اختتام پر کے ایس ای 100اندیکس 661.30پوائنٹس کی کمی سے 43221.78 پوائنٹس پر آکر بند ہو ئی ، مندی کے باعث کے ایس ای 30انڈیکس بھی335.93پوائنٹس کی کمی سے 17217.00پوائنٹس سے کم ہو کر 16881.07 پوائنٹس پر آگیا اور آل شیئرز انڈیکس 375.71 پوائنٹس کم ہو جانے کے بعد 30226.40 پوائنٹس سے کم ہو کر 29850.69 پوائنٹس ہو گیا ،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 104ارب 5 کروڑ 97 لاکھ 61ہزار روپے کی کمی سے 7582ارب72کروڑ ایک لاکھ52ہزار روپے ہو گئی ،مجموعی طور پر 543 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا ، 86کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی ، 436کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی اور 21 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی، کاروباری حجم 4کروڑ 99لاکھ 49ہزار شیئرز کی کمی سے35کروڑ 49 لاکھ 64ہزار شیئرز ریکارڈ کیا گیا ، بدھ کو کاروباری حجم کے لحاظ سے ہیسکول پیٹرولیم ،ورلڈ کال، ٹیلی کارڈ ، غنی گلوبل ہولڈنگ اور ٹی آر جی سر فہرست رہے ، مارکیٹ میں سب سےزیادہ اضافہ میچلز فروٹ اور کے ایس بی پمپ کے شیئرز کی قیمت میں ہوا جو کہ11.68روپے اور 8.30 روپے فی شیئرز تھا جبکہ سب سے زیادہ کمی رفحان میز اور کولگیٹ پامولیو کے شیئرز کی قیمت میں ہو ئی جو کہ 174.00 روپے اور 79.31 روپے فی شیئرز تھی۔

تازہ ترین