• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڑکوں کی بندش پر جواب میں خالی نوٹ شیٹ جمع کرانے پر عدالت برہم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے سڑکوں کی بندش پر ڈی آئی جی ٹریفک اور ٹریفک انجینئرنگ بیورو کی جانب سے خالی نوٹ شیٹ جمع کرانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب لے کر آئیں کس قانون کے تحت سڑکیں بند کی گئی ہیں؟ عدالت نے ڈی آئی جی ٹریفک پولیس اور ٹریفک انجینئرنگ بیورو کو ایک بار پھر جواب جمع کرانے کے لئے 3نومبر تک کی مہلت دے دی، واضح رہے کہ پچھلی سماعت میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ڈی آئی جی ٹریفک کوسڑکوں کی بندش کے حوالے سے جواب جمع کرانے کی تنبیہ کی تھی۔

تازہ ترین