• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں، ماضی میں کیا ہوا یاد نہیں، آگے بڑھنا چاہتے ہیں، بابر اعظم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ ہم ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں،ماضی میں کیا ہوا اسے یاد نہیں رکھنا چاہتےآگے بڑھنا چاہتے ہیں ۔ماضی میں جو ہوا اس کا نہیں مستقبل کا سوچ رہے ہیں۔ ہمارا پہلا میچ ہی بڑا اہم ہے اس میں اچھا کرنے کی کوشش کریں گے بھارت کے خلاف فتح سے ابتدا میں مومینٹم حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، اس سے اگلے معرکوں کیلیے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔بڑے ایونٹ میں آپ کا یقین بہت اہم ہوتا ہے ہمارا یقین اور اعتماد بہت ہے،میں محمد رضوان کے ساتھ اننگز کا آغاز کروں گا۔بھارت کے خلاف پہلے میچ کامیابی حاصل کر کے اپنے مومنٹم کو برقرار رکھیں گے سنئیر کھلاڑیوں کا ہونا بہت ضروری ہوتا ہے شعیب ملک بہت تجربہ کار ہیں سنئیر کھلاڑیوں کا نئے نوجوان کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہوتا ہے ہم چیمپئیز ٹرافی اور ورلڈ کپ میں ایک ساتھ تھے سب ساتھ ساتھ کھیلے ہیں کوشش ہو گی کہ ٹیم کو فائدہ ہوگا۔بدھ کو ورچوئل پریس کانفرنس میں ان سے سوال کیا گیا کہ آپ شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کرنے کے لئے سلیکشن کمیٹی پر زور ڈالتے رہے ہیں۔بابر اعظم نے اس کی تردیدنہیں کی اور کہا کہ ڈریسنگ روم میں شعیب ملک، محمد حفیظ اور سرفراز احمد جیسے سنیئرز ہوں گے تو اس سے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔بابر اعظم نے ٹیم کے لئے سینئر کھلاڑیوں کو اہم قرار دیا، انہوں نے کہا کہ سینئر کھلاڑیوں کا ہونا بہت ضروری ہوتا ہے، شعیب ملک بہت تجربہ کار ہیں مختلف لیگز کھیلے ہوئے ہیں، سینئر کھلاڑیوں کا نئے نوجوان کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہوتا ہے ہم چیمپئیز ٹرافی اور ورلڈ کپ میں ایک ساتھ تھے سب ساتھ ساتھ کھیلے ہوئے ہیں کوشش ہو گی کہ ٹیم کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ محمد رضوان اور میرا نام بار بار آ رہا ہے کوشش ہوگی کہ ذمےداری سے کھیلیں اور توقعات پر پورا اتریں کوشش ہے کہ میں اور رضوان ہی اوپننگ کریں باقی ہم دبئی میں بھی جا کر اندازہ لگائیں گے کہ کیا کرنا ہے پریکٹس میچ کی بیٹنگ پر اندازہ نہ لگائیں کہ کون فارم میں ہے کون نہیں بولرزآؤٹ اسٹینڈنگ ہیں اٹیکنگ بولنگ کرتے ہیں مجھے ان پر بہت یقین ہے میچز جتائیں گے۔میتھیو ہیڈن اور ورنن فلینڈر کا بہت تجربہ ہے ان سے سیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تازہ ترین