• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

18 سالہ نوجوان کو کھیل کے میدان میں چھرا گھونپ کر موت کی نیند سلا دیا

لندن (پی اے) جنوب مغربی لندن میں ایک 18 سالہ نوجوان کو کھیل کے میدان میں چھرا گھونپ کر موت کی نیند سلا دیا گیا۔ میٹروپولیٹن پولیس نے بتایا کہ یہ نوجوان منگل کی شام تقریباً 4:45 بجے کرینفورڈ وے، ٹویکن ہام کے مقام پر جان لیوا طور پر زخمی ہوا۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا لیکن صرف ایک گھنٹے بعد مردہ قرار دے دیا گیا۔ اس کے خاندان کو بتا دیا گیا ہے۔ متعدد تماشائیوں نے اس واقعے کی عکس بندی کی تھی، پولیس نے ان سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر فوٹیج ڈالیں۔ سراغ رساں چیف انسپکٹر وکی ٹنسٹال نے کہا کہ یہ واقعہ کھیل کے میدان میں پیش آیا اور کئی لوگوں نے دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ویڈیو سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر نہیں کی جاتی تاکہ اس نوجوان کے خاندان کو مشکل وقت میں مزید تکلیف کا باعث نہ بن سکے۔ اس کے بجائے براہ کرم فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس افسوسناک واقعے کے پس پردہ محرکات کو جاننے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے قتل عام کی مجموعی تعداد کم ہونے کے باوجود یہ سال نوعمروں کی پرتشدد اموات کا ریکارڈ ہے۔ اب تک 2021 میں لندن میں نوعمروں کے قتل کی 25 وارداتیں ہوئیں، 2017 میں 27 نوجوان اور 2008 میں 29 ہلاک ہوئے۔

یورپ سے سے مزید