• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹیفورڈ: گاڑیوں پر آٹا پھینکنے کے واقعات، مکینوں میں تشویش

سٹیفورڈ(مریم فیصل)سٹیفورڈمیں گاڑیوں پر آٹا پھینکنے کے واقعات درج کروائے گئے ہیں ،سٹیفورڈ کے مختلف علاقوں میں 12 گاڑیوں پر آٹا پھینکا گیا تھا ، واردات کا وقت رات کا تھا اس لئے علاقہ مکینوں کو واقعے کا علم صبح کے وقت ہوا ، تمام گاڑیاں گھروں کے باہر پارک تھیں، علاقہ مکینوں میں اس واقعے پر شدید تشویش پائی جارہی ہے ،واقعے کی رپورٹ سٹیفورڈ پولیس کو کر دی گئی تھی ، پولیس نے سٹیفورڈ میں تفتیش شروع کرنے کے ساتھ پیٹرولنگ بھی بڑھادی ہے ،پولیس چیف نے والدین اور کیئررز کو تنبیہ کی ہے کہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں کیونکہ پولیس تفتیش کے مطابق واردات کے ذمے دار بچے ہیں، ساتھ ہی یہ ہدایت بھی جاری کی گئی ہےکہ شام کے اوقات میں علاقہ مکین اپنے گھروں کے باہر کھڑی گاڑیوں پر دھیان رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فورا پولیس کو اطلاع دئیں ۔
تازہ ترین