• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ کا قصر فاطمہ کو میڈیکل ڈینٹل کالج بنانے کاحکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر/نیوز ایجنسیز)سندھ ہائیکورٹ نے محترمہ فاطمہ جناح کے اثاثوں کی وراثت سے متعلق قصر فاطمہ کو میڈیکل ڈینٹل کالج بنانے کا حکم دیدیا۔ عدالت عالیہ سندھ میں محترمہ فاطمہ جناح کے اثاثوں کی وراثت سے متعلقدرخواستوں کی سماعت ہوئی۔محترمہ فاطمہ جناح کی رہائش قصر فاطمہ کے غیر مناسب استعمال پر عدالت برہم ہوگئی اور محکمہ ثقافت کے افسر کی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیئے فاطمہ جناح نے یہاں آخری سانسیں لی تھیں آپ وہاں ناچ گانا کررہے ہیں؟ آپ لوگوں نے اس عمارت کا تقدس پامال کیا ہے۔ عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کل آپ مزار قائد پر بھی ناچ گانا کریں گے۔ صوبائی حکومت کو دیکھ بھال کیلئے دیا گیا آپ نے غیرقانونی ٹرسٹ بنالیا۔ انہوں نے ہمیں پورا ملک دیا اور ہم ان کے اثاثوں کے ساتھ کیا کررہے ہیں۔فریقین کے درمیان میڈیکل ڈینٹل کالج کے قیام پر اتفاق ہوگیا۔ عدالت نے قصر فاطمہ کو میڈیکل ڈینٹل کالج بنانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کالج میں گرلز ڈینٹل کالج میں ہاسٹل بھی شامل ہوگا۔

تازہ ترین