• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

15 مسروقہ گاڑیاں، پانچ موٹر سائیکل برآمد ،9 ملزم گرفتار

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)ایس پی انوسٹی گیشن لیاقت حیات نیازی نے کہا ہے کہ اے ایس پی حناء نیک بخت اور ان کی ٹیم انچارج اے وی ایل سی ملک لیاقت علی اور ان کی ٹیم نے نے کارلفٹروں اور ریسیوروں کے خلاف کارروائی کے دوران9ملزمان کو گرفتار کر کے 15گاڑیاں ، پانچ موٹر سائیکل برآمد کر لیں ۔کارلفٹرز میں نجیب اللہ ولد حبیب اللہ سکنہ وارسک روڈ راولپنڈی، یٰسین خان ولد حسین سکنہ پیرپائی ضلع نوشہرہ،محمد کاشف ولد اختر حسین سکنہ جوہرآباد خوشاب،محمد اکرم ولد محمد یوسف سکنہ جوہرآباد خوشاب،شبیر شاہ ولد فیروز شاہ سکنہ اٹک،نذیر شاہ ولد فیروز شاہ سکنہ راولپنڈی، محمد سعید ولد نور محمد سکنہ میانوالی، محمد اسماعیل خان ولد جج سکنہ مہمند ایجنسی اور ایک کار ریسیور انور زیب ولد اورنگزیب سکنہ صوابی شامل ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید