• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عشرہ شان رحمت اللعالمین ؐ کی تقریبات جاری

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبہ بھر میں عشرہ شان رحمت اللعالمین ؐ کے سلسلہ میں تقریبات جاری رہیں ۔محافل میلاد ،محافل سما ع اور کانفرنسوں کا انعقاد ہوا۔محکمہ بلدیات پنجاب نے صوبے بھر کے بلدیاتی حکام کو عید میلادالنبی کے جلوسوں کے حوالے سے تمام انتظامات کو قبل از وقت یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔میٹرو پولیٹن،میونسپل کارپوریشنز، میونسپل کمیٹیوں، تحصیل اور ٹاؤن کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹرز اور چیف آفیسرز کے نام جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ عید میلاد النبی کے جلوسوں کے راستے پر بلڈنگ مٹیریل اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔ٹوٹی سڑکوں اور گلیوں کا پیچ ورک فوری طور پر مکمل کیا جائے،جلوسوں کے روٹس پر اسٹریٹ لائٹس اور سرچ لائٹس کی تنصیب کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ راستوں کی صفائی ستھرائی روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنائی جائے، مرکزی شاہراہوں،سڑکوں،گلیوں میں صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جاہیں۔
تازہ ترین