• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کی سونامی نے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کردیا‘ صادق عمرانی

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن صادق عمرانی نے سابق صوبائی سیکرٹری اطلاعات سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلطنت عمرانیہ اپنے ساتھ قوم کو بھی آئی ایم ایف کی غلامی میں دینا چاہتی ہے کیونکہ وہ تین برس قبل عالمی مالیاتی ادارے کی کڑی شرائط مان کر خود غلام گردشوں میں بھٹک رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے کرنٹ اکائونٹ خسارہ بڑھانے کا عندیہ دے دیا ادارے کے رویئے سے یہ بھی ثابت ہوچکا ہے کہ چاہے کچھ بھی کرو اپنے عوام چاہے بھوکوں مارو یا ان کی جیبوں پر مزید ڈاکے مارو ہمیں اپنی رقم سود سمیت چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلط کردہ اس دھاندلی زدہ تبدیلی کے خدوخال اس قدر مسخ ہوچکے ہیں کہ اس کے اپنے لوگ اب اس سحر سے نکل جانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے لگائے جانے والے نعرے نے قوم کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی اور قوم تبدیلی سرکار سے بہت سی امیدیں وابستہ کر بیتھی مگر وقت و حالات نے سب کچھ الٹا کردیا۔ لوگ نئے پاکستان کی آس میں پرانے پاکستان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔ بے روزگاری اور مہنگائی کی سونامی نے انہیں معاشی خودکشیوں پر مجبور کردیا ہے اس جاری منفی و عوام دشمن طرز سیاست نے آج ملک کی آبادی کے بڑے حصے کو ذہنی مریض بنا دیا۔
تازہ ترین