• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگشت کے تاجروں کے وفد کی ڈپٹی کمشنر اور اے سی سٹی سے ملاقات

ملتان(سٹاف رپورٹر )گلگشت تاجروں کے وفد کی آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب وملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان اوراے سی سٹی خواجہ عمیر سے ملاقات کی،اس موقع پر تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری معین ریاض قریشی،شیخ ناصر محمود یوسی چیئرمین،رانا شکیل کونسلر،طیب خان،ندیم بٹ ،محمود خان موجود تھے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان اوراے سی سٹی خواجہ عمیر کو عارف فصیح اللہ، معین ریاض قریشی نے گلگشت کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گلگشت گردیزی مارکیٹ ،جلال چوک ،مبین مارکیٹ ودیگر مارکیٹوںمیں ناتو صفائی کا انتظام ہے،اسٹریٹ لائٹ،گاڑی پارکنگ کے مسائل اور کئی کئی گھنٹے ٹریفک بلاک رہتی ہے،پولیس گشت نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز چوری ڈکیتیاں عام ہیں،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان اوراے سی سٹی خواجہ عمیرنے تاجروں کے وفد کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
تازہ ترین