• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


حال ہی میں اپنے پہلے بچے کو خوش آمدید کہنے والی شوبز انڈسڑی کی مقبول ترین جوڑی، گلوکار فلک شبیر اور اہلیہ سارہ خان کی جانب سے اپنی ننھی پری کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔

شہرت کی بلندیوں کو چھوتی پاکستان کی صف اول کی اداکارہ سارہ خان کو حال ہی میں ماں بننے کا شرف حاصل ہوا ہے۔

سارہ خان اب ایک اداکارہ اور بیوی ہونے کے ساتھ ماں بھی ہیں۔

سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں آنے والی ننھی گڑیا عالیانہ اِس جوڑی سمیت اِن دونوں کے مداحوں کی آنکھوں کا تارا بنی ہوئی ہے۔

فلک شبیر اور سارہ خان کی جانب سے آج کل اپنی بیٹی کی نئی ویڈیوز اور تصویریں خوب انسٹا گرام پر شیئر کی جا رہی ہیں جنہیں دونوں کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری پر فلک شبیر نے عالیانہ کی سوتے ہوئے کی نئی ویڈیو اسٹوری شیئر کی ہے جسے سارہ خان نے بھی اپنے اکاؤنٹ پر ری شیئر کیا ہے۔

فلک شبیر کا اپنی اس اسٹوری کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ’وہ والد ہونے کی ڈیوٹی ادا کر رہے ہیں،‘ جبکہ اس دوران عالیانہ جھولے میں آرام سے سو رہی ہے۔

تازہ ترین