• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نورظفر خان، سارہ خان کی بیٹی عالیانہ کی پسندیدہ خالہ

پاکستان کی خوبرو اداکارہ نور ظفر خان نے خود کو بہن اور اداکارہ سارہ خان کے ہاں آنے والی ننھی مہمان عالیانہ کی پسندیدہ خالہ قرار دے دیا ہے۔

نور ظفر خان کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایک نئی تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں اُنہیں سارہ خان کی بیٹی عالیانہ کو اپنی گود میں اٹھائے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

نور ظفر خان کا اپنی اس خوبصورت پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’عالیانہ کی پسندیدہ خالہ، وہ عالیانہ سے محبت کرتی ہیں۔‘


نور ظفر خان کی اس پوسٹ پر اُن کے ہزاروں مداحوں سمیت شوبز انڈسٹری کی معروف اداکاراؤں کی جانب سے بھی تعریفی کمنٹ کیے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین