• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے فیورٹس میں شامل، روی بوپارا

لندن (آئی این پی) سابق انگلش کرکٹر روی بوپارا نے پاکستان کو ٹی 20ورلڈکپ 2021کی ٹاپ 4ٹیموں میں سے ایک قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں سابق آل راؤنڈر نے بتایا کہ انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں سیمی فائنل تک آسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری نظر میں ٹائٹل کے لیے انگلینڈ کی ٹیم فیورٹ ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز بیٹنگ کیلئے آسان نہیں ہوں گی۔ روی بوپارا نے کہا کہ آئی پی ایل کی وجہ سے انگلش کرکٹر کو کنڈیشنز کا کافی اندازہ ہوگیا ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید