• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نورا فتیحی اور جیکولین فرنینڈس منی لانڈرنگ کیس میں طلب

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کی مشہور اداکاراؤں کو منی لانڈرنگ کیس میں طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق نورافتیحی کو قانون نافذ کرنیوالے ادارے انفورسمنٹ ڈائر یکٹوریٹ نےسمن جاری کیے ہیں۔ علاوہ ازیں اداکارہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو 15 اکتوبر کو دوبارہ پوچھ گچھ کے لیے ای ڈی آفس بلایا ہے۔اس حوالے سے رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 2 ارب بھارتی روپےکے فراڈ، بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس میں سکیش چندرا شیکھر نامزد ملزم ہیں۔اداکارہ جیکولین فرنینڈس اس شخص کی قریبی دوست اور پارٹنر لینا پال کے ذریعے اس ریکٹ کا شکار ہوئیں ہیں جبکہ نورا فتیحی کو بھی اسی کیس میں نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ سکیش چندرا شیکھر جیل کے اندر سے بھتہ خوری کا ریکٹ چلا رہاتھا اور ایک تاجر سے 2 ارب بھارتی روپے بھتہ لیا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ چندرا شیکھر اس فراڈ کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ وہ 17 سال کی عمر سے جرائم کی دنیا کا حصہ رہا ہے۔ اس کے خلاف پولیس اسٹیشن میں کئی شکایات درج ہیں اور وہ جیل میں بند ہے۔

تازہ ترین