• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش، قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کیخلاف پر تشدد مظاہروں میں 3 افراد ہلاک

ڈھاکہ (جنگ نیوز )بنگلہ دیش میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی سے متعلق فیس بک پوسٹ کی وجہ سے تشدد کے بعد دُرگا پوجا کے کئی پنڈالوں میں توڑ پھوڑ کی گئی اور اقلیتی ہندو برادری کے 150 خاندانوں پر حملہ کیا گیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونےوالی ویڈیو کے بعد چاند پور کے حبیب گنج ، چٹاگانگ کے بنسخلی بازار ، کاکس بازار میں پیکووا اور شیو گنج میں چپائن نواب گنج سمیت کئی علاقوں میں دھاوا بول کر پنڈالوں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ہندو برادری کے کئی مندروں، گھروں اور دکانوں کی توڑ پھوڑ کے سلسلے میں پولیس نے 10 افراد کو گرفتار کیا ۔

تازہ ترین