• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تائیوان کی کثیر المنزلہ عمارت میں آتشزدگی سے 46 افراد ہلاک

اتائی پے(جنگ نیوز )تائیوان کی کثیر المنزلہ عمارت میں آتشزدگی سے 46 افرادہلاک ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق جنوبی تائیوان میں 13منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ نے مکینوں پر قیامت ڈھا دی جس کے نتیجے میں 46افراد ہلاک ہوگئے۔آگ جس عمارت میں لگی وہ جنوبی تائیوان کے شہر کاؤ سِیُنگ میں واقع ایک کثیر المنزلہ عمارت تھی۔ مقامی فائر بریگیڈ محکمے نے بھی اس آتش زدگی کو ʼانتہائی خوفناک‘ قرار دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ اس آگ سے تیرہ منزلہ عمارت کی کئی درمیانی منزلیں تقریبا پوری طرح جل گئیں، جس کے بعد صرف ان کا تعمیراتی ڈھانچہ ہی باقی بچا۔

تازہ ترین