• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے واقعہ، مسلمان حملہ آور کو شدت پسند قرار دینے کے پہلوؤں پر غور

اوسلو (جنگ نیوز)ناروے میں تیر کمان سے 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے والے حملہ آور سے متعلق معلوم ہوا ہے کہ وہ ڈینش شہری تھا اور حال ہی میں مسلمان ہوا تھا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملہ آور کو شدت پسند قرار دینے کے پہلوئوں پر غور کیا جارہا ہے ۔حکام کے مطابق ملزم کے دماغی حالت کو بھی دیکھا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ناروے کی پولیس نے کہا ہے کہ انھیں معلوم تھا کہ مبینہ طور پر تیر کمان سے متعدد شہریوں کو ہلاک کرنے والے شخص نے اسلام قبول کر لیا تھا اور انھیں اس کے شدت پسندی کی جانب مائل ہونے کا خدشہ تھا۔

تازہ ترین