• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکشن کمیٹی آف دی بلائنڈ کے حکومت سے مذاکرات کامیاب

پشاور (وقائع نگار)خیبر پختونخوا کے نابینا افراد کی ایکشن کمیٹی آف دی بلائنڈ کے حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا نابینا افراد کی ایکشن کمیٹی نے اپنے مطالبات کے حق میں صوبائی اسمبلی کے سامنے تین روز تک احتجاجی دھرنا دیا ،حکومت کی جائز مطالبات ایک ماہ میں حل کرانے کی یقین دہانی ، معاہدے کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔نابینا افراد کے مطابق کہ صوبے بھر کے نا بینا افراد کو انکی تعلیم اور قابلیت کے مطابق روزگار فراہم کیا جائے جبکہ معذور افراد کا کوٹہ پانچ فیصدمقرر کیا جائے جسمیں ایک فیصد نابینا افراد کیلئے مختص کیا جائے اور دیگر درپیش مسائل حل کئے جائیں۔

تازہ ترین