• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنی پوزیشن پر بالکل ڈٹے ہوئے ہیں، استحکام رہے گا، فواد چوہدری

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وکٹ بھی فیور کررہی ہے موسم بھی اچھا ہے اور اس کے مطابق آرام دہ بیٹنگ پچ ہے۔ پاکستان میں کب اتنے طاقتور لوگوں کے خلاف اس طرح سے کبھی کچھ ہواابھی بھی سارے طاقتور لوگ جو ہیں وہ اپنے کیسز بھگت رہے ہیں،لوگ چاہتے ہیں ان کو سزائیں ہوں، پیسے واپس آئیں، اس میں عدالتوں کو چاہئے کہ لوگوں کے جذبات کا احترام کریں ہمیں استحکام چاہئے استحکام کے لئے سول ملٹری ایک آئیڈیل رشتہ جو موجود ہے اس کا تسلسل پاکستان کے انتہائی مفاد میں ہے اسی تسلسل کو لے کر ہم انشاء اللّٰہ آگے بڑھیں گے۔ میڈیا کو بھی تو آپ اٹھا کر دیکھ لیں سوشل میڈیا کو اٹھا کر دیکھ لیں کن کن لوگوں نے ٹوئٹس کئے ہیں آپ ان کی ذرا شکلیں دیکھیں جن کی باچھیں کھل گئی ہیں کہ یہ کیا ہو اسی سے آپ کو پتہ چل جاتا ہے کہ یہ کس کے مفاد میں ہے کس کے مفاد میں نہیں ہے۔میری پوزیشن تو پہلے دن سے بڑی واضح ہے کہ کسی کے گیم میں ہم نے نہیں آناہم بالکل اپنی پوزیشن پر بالکل ڈٹے ہوئے ہیں اور انشاء اللّٰہ استحکام رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا ۔ہمارا چین سے تو بہت قریبی تعلق ہے سی پیک کی وجہ سے اور باقیوں کی وجہ سے۔ لیکن امریکا کیساتھ بھی ہماری بڑی قریبی کو آرڈینیشن ہے خصوصاً انسداد دہشت گردی اور دوسرے معاملات کے اوپراور ہم بڑھانا چاہتے ہیں۔ ہم امریکا کے ساتھ بھی اپنے تعلقات قائم رکھنا چاہتے ہیں ۔

تازہ ترین