• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ناظم الامور کی مریم اور شہباز سے ملاقاتیں مضحکہ خیز، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان وجیہہ ثانی کے پہلے سوال امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر کی مریم نواز اور شہباز شریف سے الگ الگ ملاقات کی وجہ کیا ہے؟۔

 جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ امریکی ناظم الامور کی مریم نواز اور شہباز شریف سے ملاقاتیں مضحکہ خیز ہیں،الگ الگ ملاقاتوں کا تاثر اچھا نہیں گیا،سیاسی اثرات کچھ زیادہ نہیں ہوں گے۔ 

مظہر عباس نے کہا کہ امریکی ناظم الامور کی مریم نواز اور شہباز شریف سے الگ الگ ملاقاتوں کا ن لیگ کے حوالے سے تاثر اچھا نہیں گیا۔

ایسا لگتا ہے اینجلا ایگلر کی مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ایف سے ملاقات ہوئی ہے۔

تازہ ترین