• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاک ، حذف ویڈیوز کی تعداد کے اعتبار سے پاکستان دوسرے نمبر پر، 9851404 ویڈیوز ہٹائی گئیں

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) ٹک ٹاک نے 2021ء کی دوسری سہ ماہی کے لئے کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کی ہے جس میں ایسے مواداور اکاؤنٹس کے حجم اور نوعیت کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں جنھیں سخت کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر حذف کیا گیا۔

کمیونٹی اور پلیٹ فارم کی دیانتداری کے تحفظ کی غرض سےعالمی سطح پر اور اپریل سے جون تک کے عرصے میں1518334ویڈیوز حذف کی گئیں جو اپ لوڈ کیے گئے تمام مواد کے 1اعشاریہ صفر فیصد سے بھی کم ہے۔

اِن ویڈویوز میں سے 93فیصد پر پوسٹنگ کے 24گھنٹوں کے اندر کارروائی کی گئی اور 94 اعشاریہ ایک فیصد کو کسی یوزر کے رپورٹ کرنے سے پہلے ہی حذف کر دیا گیا، زیادہ خوشگوار بات یہ ہے کہ 87اعشاریہ 5فیصدایسا مواد حذف کیا گیا جن کے صفر ویوز تھے۔

دنیا بھر میں حذف کی گئیں ویڈیوز کی تعداد کے اعتبار سے پاکستان دوسرے نمبر رہا جہاں 9851404ویڈیوز حذف کی گئیں جو 2021ء کی دوسری سہ ماہی کے دوران کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر حذف کی گئیں۔

ان دریافتوں کا قریب سے جائزہ لینے پر معلوم ہوتا ہے کہ 73اعشاریہ 3فیصد ویڈیوز ہراَس اور دھمکی آمیز مواد پر مبنی تھیں اور 72 اعشاریہ 9فیصد ویڈیوزمیں نفرت آمیز رویوں کا اظہار کیا گیا تھا جنھیں رپورٹ کئے جانے پہلے ہی حذف کر دیا گیا۔

اِس طرح اِن حذف کی گئیں ویڈیوز کا تناسب نمایاں طور پر زیادہ ہے جو گزشتہ سہ ماہی کے دوران بالترتیب 66اعشاریہ 2فیصد اور 67فیصد تھا۔

یہ بہتری ٹیکنالوجی اور مواد کی جانچ کرنے والی خصوصی ٹیم کی ماڈریشن کے امتزاج سے آئی ہے جو پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والی ویڈیوز کی نشاندہی کرتا ہے۔

حال ہی میں،سائٹ پر prompts کا اضافہ کیا گیا ہے جو لوگوں پر زور دیتا ہے کہ وہ پوسٹ کرنے سے پہلے اپنے الفاظ کے اثرات کا جائزہ لیں جن سے ممکن طور پربدتمیزی یا خلاف ورزی کااظہار ہوتا ہو۔

یہ پہلے ہی موثر ثابت ہوا ہے کیوں کہ تقریباً دس میں سے چار افراد اپنے تبصروں کو روک لیتے ہیں یا پھر ان میں مناسب تبدیلیاں کر دیتے ہیں۔

تازہ ترین