• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منفی سماجی رو یوں کوختم کرنے کیلئے ہم پرعز م ہیں،صوبائی وزیر انسانی حقوق

لاہور (خبر نگار) محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور، سو شل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب یونیورسٹی کے اشتراک سے پنجاب یونیورسٹی میں بین المذاہب ہم آ ہنگی اور انسانی حقوق کے موضوع پر کانفرنس ہوئی ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں پہلی مرتبہ انسانی حقوق کی چیئرقائم کی گئی اور مینارٹی کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت معاشرے میں منفی سماجی رویے کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ تمام مذاہب میں سب سے پہلے انسانیت کا ذکر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں انسانیت نہ ہو وہ کبھی پروان نہیں چڑھ سکتا۔ اعجاز عالم نے کہا کہ قرآن پاک اور انجیل میں پیار اور امن کا مشترکہ پیغام ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ارلی چائلڈ میرج کی روک تھام کیلئے بہت جلد بل پیش کر دیا جائے گا جبکہ خواجہ سراء کمیونٹی کے تحفظ کے لیے بل پاس ہونیوالا ہے ۔ کانفرنس کے اختتام پر انٹرفیتھ ہارمنی کے فروغ اور پنجاب یونیورسٹی کی 139 ویں سالگرہ کی خوشی میں ایک کیک بھی کاٹا گیا۔کانفرنس میں ساجدکرسٹوفر، شاہد رحمت، پاسٹر شاہد معراج اور یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تازہ ترین