• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایجرٹن روڈ :خواجہ سرائوں کا مانگنے پرگرفتاریوں کیخلاف احتجاج

لاہور (خبر نگار) خواجہ سرائوں نے مانگنے پرگرفتاریوں کے خلاف ایجرٹن روڈپراحتجاج کیا ، انہوں نے مطالبہ کیاکہ جب تک انہیں ملازمتیں نہیں ملتیں انہیں مانگنے کاحق دیاجائے۔صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آ گسٹین اظہار یکجہتی کے لئے پہنچے ۔ کامیاب مذاکرات کے بعد خواجہ سرا ئوں نے احتجاج ختم کردیا۔ متاثرین نےصوبائی وزیر کو اپنے مطالبات پیش کیے ۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں خواجہ سراء کمیونٹی کا تحفظ یقینی بنا رہے ہیں۔ آپ کے لیے نوکریوں کا بھی بندوبست کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کمیونٹی کو یقین دہانی کرائی کہ پولیس کوپابند کیاجائے گا کہ انہیں تنگ نہ کیاجائے بعد ازاں پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔
تازہ ترین