• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادار پریشان حال معمر افرادکا علاج اسوۂ حسنہ ہے، بیگم گورنر پنجاب

لاہور(خصوصی رپورٹر)حمایتِ اسلام خواتین کالج گارڈن ٹاؤن لاہور میں عشرۂ رحمت اللعالمین کے سلسلے میں منعقدہ لاہور کے مختلف کالجز اور سکولز کی طالبات کے درمیان قرأت اور نعت کے مقابلوں کی تقریبِ انعامات میں بیگم گورنر پنجاب پروین سرور نے کہا کہ نادار، پریشان حال بوڑھوں کا علاج معالجہ اور امداد کرنا ہی اسوۂ حسنہ ہے۔ طالبات کو فی سبیل اللہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے لوگوں کی بہبود کے لیے خدمات ضرور انجام دینی چاہییں۔ قبل ازیں پرنسپل شہناز مظہر نے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کالج کی تاریخ بیان کی، جب کہ کالج کمیٹی کے چیئرمین آفتاب اسلام آغا نے انجمن حمایتِ اسلام کی 137 سالہ تاریخ پر روشنی ڈالی۔
تازہ ترین