• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس شہداء کے اہل خانہ کے مسائل کا حل ترجیح، ایڈیشنل آئی جی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان کی پولیس لائینز ملتان آمد پرریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی، سی پی او منیر مسعود مارتھ نے استقبال کیا پولیس لائینز میں پولیس دستہ نے ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ کو سلامی دی ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ نے یادگار شہدا پر حاضری دی پھول چڑھائے فاتحہ خوانی کی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے پولیس شہداء کے اہل خانہ سے خصوصی ملاقات کی مسائل سنے اور حل کے لیے احکامات صادر کئے انہوں نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کے مسائل کے حل کو ترجیح دے رہے ہیں، فرائض عبادت سمجھ کر انجام دیں مظلوم کی داد رسی بلا تاخیر کریں لوگوں کی جان و مال کا تحفظ، انصاف کی فراہمی پولیس کا فرض ہے انہوں نے کہا کہ خوش اخلاقی خوش گفتاری اپنائیں۔ انہوں نے پولیس لائین میں دربار سے خطاب کیا اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی،کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج گوہر مشتاق بھٹہ، سی پی او منیر مسعود مارتھ، اے آئی جی ڈسپلن ساؤتھ پنجاب پولیس افس عمران شوکت،ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللہ نیازی،ڈی پی او خانیوال محمد علی وسیم،ڈی پی او لودھراں عبدالرؤف بابر، سی ٹی او جلیل عمران، ایس ایس پی آپریشن شائستہ ندیم،ایس ایس پی انویسٹی گیشن عامر خان نیازی،سٹاف آفیسر ٹو ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ ڈی ایس پی محمد رضوان خان اور دیگر افسران موجود تھے۔
تازہ ترین