• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشال لائبریری کو کتابیں عطیہ کی گئیں

پشاور(وقائع نگار)پاکستان ورکرز فیڈریشن نے نجی سطح پر قائم کی گئی مشال لائبریری کو کتابیں عطیہ کیں جبکہ ہر ممکن تعاون کرنے کا اعلان کر دیا ہے م پی ڈبلیو ایف کے نیشنل کوآرڈینیٹر شوکت علی انجم نے مشال لائبریری کو مزدوروں کی تربیت، ان کے مسائل، ان کی صحت و سلامتی، نظریہ اسلام اور محنت سمیت دیگر متعلقہ موضوعات پر مشتمل درجنوں کتابیں فراہم کر دی اور کہا کہ قبائلی اضلاع سمیت خیبر پختونخوا کے لئے یہ بڑا اعزاز ہے کہ نجی پر ایسی لائبریری قائم کی گئی ہے جس میں جدید علوم کے ساتھ ساتھ مختلف موضوعات کی کتابیں دستیاب ہیں اور سب سے بڑی بات مشال لائبریری کے بانی نجیب اللّٰہ اور ان کی ٹیم کی جانب سے خیبر پختونخوا کے بچوں کے لئے پہلی لائبریری کا قیام ہے کیونکہ مچنی مہمند سمیت قبائلی علاقوں میں تعلیم کی شرح کم ہے اور مشال لائبریری علم کی روشنی پھیلانے میں اہم کردار ادا کرے گی ان کا کہنا تھا کہ پی ڈبلیو ایف ملک کی واحد تنظیم ہے جو اپنے کارکنوں اور مزدوروں کو تربیت، ہنر اور مطالعہ فراہم کر رہی ہے جبکہ اب تک سینکڑوں کی تعداد میں ماسٹر ٹرینرز تیار کر لیے نجیب اللّٰہ مہمند نے پی ڈبلیو ایف اور خصوصاً شوکت علی انجم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ مشال لائبریری کے پلیٹ فارم سے مزدوروں اور ان کے بچوں کو تعلیم کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔
تازہ ترین