• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلی کو ٹرین کی زد میں آنے سے بچانے والا شخص

اچھے اور نیک کام کرنے والے افراد لوگوں کے دل جیتنے سے باز نہیں آتے، اپنے فراخدلانہ کاموں سے وہ لاکھوں لوگوں کو اپنا دیوانہ بنالیتے ہیں۔ لوگوں کے اچھے کاموں کو ظاہر کرنے والی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہیں جس سے صارفین کو حوصلہ ملتا ہے اور وہ بھی ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے بارے میں سوچتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام  پر پوسٹ کی گئی ہے جو کہ نیو یارک سٹی کی ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بلی ٹرین کی پٹری پر موجود ہوتی ہے اور سامنے سے ٹرین آرہی ہوتی ہے۔

ریلوے اسٹیشن کے عملے میں سے ایک شخص کی نظر بلی پر جاتی ہے تو وہ فوراََ نیک دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلی کو ٹرین کی پٹری سے اُٹھاکر پلیٹ فارم پر چھوڑ دیتا ہے۔

بلی کو بچانے والے شخص کے اس نیک کام پر سوشل میڈیا صارفین اُن کی خوب تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔

تازہ ترین