• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آریان خان کی گانا گاتے پرانی ویڈیو وائرل


بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان موسیقی کا بھی کافی ذوق رکھتے ہیں، ان کی ایک پرانی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں آریان خان اپنے ایک دوست کے ساتھ گٹار بجا کر گلوکار چارلی پوتھ کا ہٹ گانا ’اٹینشن‘ گاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ تقریباً ایک ہفتہ قبل آریان خان کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ممبئی کے ایک کروز جہاز پر ہائی پروفائل چھاپوں کے بعد گرفتار کیا تھا۔

واضح رہے کہ ممبئی کی خصوصی عدالت میں گزشتہ روز آریان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی تھی، جج نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

جج کا کہنا تھا کہ فیصلہ 20 اکتوبر کو سنایا جائے گا، اُس وقت تک آریان خان جیل میں رہیں گے۔

آریان خان 2 اکتوبر سے پولیس کی حراست میں ہیں، ان پر ممبئی کے کروز شپ تک ممنوعہ منشیات لے جانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

تازہ ترین