• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 85 ڈالر فی بیرل ہوگئی


عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 85 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جو کہ 3 سال کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔

برطانوی خبرایجنسی کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت اکتوبر 2018 کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔

علاوہ ازیں امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت بھی ایک فیصد اضافے کے بعد 82 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

تازہ ترین