• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش میں ہندوؤں کی حفاظت کیلئے بھارت شرپسندوں سے نمٹے، حسینہ واجد

ڈھاکہ (جنگ نیوز )بنگلہ دیش کی وزیراعظم نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں ہندوئوں کی حفاظت کیلئے بھارت شرپسندوں سے نمٹے،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دُرگا پوجا کے مقام اور ہندو برادری کے مندروں پر حملہ کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔شیخ حسینہ نے بھارت کو یہ مشورہ دیا کہ اسے شرپسندوں کے ساتھ سختی سے نمٹنا چاہیے۔ شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ بھارت میں بھی ایسا کچھ نہیں ہونا چاہیے جو ہمارے ملک کو متاثر کرے اور ہمارے ملک میں ہندوؤں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔ اگر بھارت میں ایسا کچھ ہوتا ہے تو ہمارے ہاں ہندو متاثر ہوتے ہیں۔ بھارت کو بھی اس حوالے سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔درگا پوجا واقعے کے بعد بھارتی ریاست مغربی بنگال کی کئی تنظیموں نے بدھ کی رات ہونے والے اس تشدد کی شدید مذمت کی تھی۔ وشو ہندو پریشد نے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ادھر بی جے پی کے سوشل میڈیا سربراہ امیت مالویہ نے بنگلہ دیش میں دُرگا پوجا کے مقامات پر حملے پر کہا ہے کہ نگلہ دیش میں ہندوؤں کی مذہبی آزادی خطرے میں ہے۔جمعرات کو بنگلہ دیش کے وزیر اعظم نے ڈھاکہ کے ڈھکیشوری مندر میں ہندوؤں کو دُرگا پوجا کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے آپ کو اقلیت نہ سمجھیں اور دیگر مذاہب کے لوگوں کی طرح اپنی رسومات کا اہتمام کرتے رہیں۔ شیخ حسینہ نے کہا کہ تمام مذاہب کے لوگ اس مٹی میں پیدا ہوئے اور اور انہوں نے یہیں پرورش پائی ہے۔

تازہ ترین