• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کے 100انسپکٹرز کے تقرر ی اور تبادلے کردیے گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی( ایف آئی اے )کے انسپکٹرز کے بڑے پیمانے پر تقرر ی اور تبادلے کردیے گئے ۔ ڈی جی ایف آئی اے ثنا اللہ عباسی نے منظوری کے بعد ایف آئی اے کے گریڈ 16 کے 100 انسپکٹر کے ملک بھر میں تقرر ی اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،سب سے زیادہ افسران ایف آئی اے سندھ زون میں تعینات کیے گئے ہیں،پنجاب، بلوچستان اور دیگر زون سے تعلق رکھنے والے 56 انسپکٹرز کی ایف آئی اے سندھ زون میں تقرریاںکی گئی ہیں اور ان56انسپکٹرز کی تقرریوں سے خصوصی طور کراچی ایرپورٹ پر عملے کی کمی کو پورا کیا جا سکے ، گاایف آئی اے سندھ کے افسران کی بھی نارتھ اور بلوچستان زون میں بھی تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید